جرم و سزاسٹی

شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کی شکایت موصول ہونے پرمتعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ذمہ دار ہونگے. ڈالہ پر بیٹھ کر اسلحہ لہرانے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔حالات خراب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈالہ پر بیٹھ کر اسلحہ لہرانے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جنرل الیکشن کے سکیورٹی اقدامات بارے منعقدہ اہم اجلاس کے دوران کیا۔ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز اجلاس میں موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ انتخابی سرگرمیوں کو قواعد و ضوابط کے اندر رہتے ہوئے انجام دیا جائے۔جلسوں اورکارنر میٹنگز پر اسلحہ نظر نہیں آنا چاہئے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں،قانون سب کیلئے برابر ہے۔ ایس ایچ اوزاپنے اپنے علاقہ میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ اسلحہ کی شکایت موصول ہونے پر ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ذمہ دار ہونگے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ لاہور پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button