پاکستانتازہ ترینسیاست

عدالتی فیصلوں سے ثابت ہو رہا ہے کہ چور ملک پر مسلط کیے گئے، مریم اورنگزیب

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ روز فیصلے آ رہے ہیں ، آر ٹی ایس بٹھا کر چور ملک پر مسلط کیے گئے تھے ، چور چور کا شور مچا کر بیانیہ بنایا گیا، اب جو فیصلے آ رہے ہیں ان سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایک چور کون تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ 2013 سے 2017 تک کی بھی آئی تھی، تب یہ 140 سے 117 پر انڈیکس پہنچ گیا تھا ۔ تب لوڈشیڈنگ ختم کی گئی، ایل این جی آئی، موٹر ویز بنیں، اسپتال، اسکول بنے۔ ان سب کے باوجود گورننس اچھی رہی کیونکہ وزیراعظم سچا اور امین تھا ۔

اس کے بعد 2018 سے 2022 کی ایک رپورٹ آئی، وہی نظام تھا لیکن کرپشن انڈیکس پھر 140 تک گر جاتا ہے ۔ اس دور میں کوئی منصوبہ نہیں بنا مگر گوگی پنکی کوریڈور ضرور بنا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس رقم سے غریب کو سستی روٹی مل سکتی تھی، نوجوانوں کو روزگار مل سکتا تھا لیکن  وہ سب کھا گئے۔  انہوں نے ڈیلی میل کے صحافی کو بلا کر اسٹوری کروائی لیکن کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ نواز شریف پر پاناما کا کیس بنایا لیکن سزا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر دی ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان سے چوری کا سوال پوچھا جائے تو یہ شہدا کی یادگاروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، عدلیہ کو نشانہ بناتے ہیں، اوئے توئے کرتے ہیں ، کیونکہ چور ہمیشہ شور مچاتا ہے ۔ کیا انہیں 25 ہزار ارب معاف کر دیا جائے ؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے عوام کو استعمال کر کے زمان پارک میں پٹرول بم کی فیکٹری لگائی گئی ۔ تمام مجرموں کا مکمل احتساب ہو گا اور لازمی ہو گا ۔ نواز شریف کو کلین فیلڈ ان کی کارکردگی کی بنا پر مل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button