انٹر ٹینمنٹتازہ ترین

رجنی کانت کی نئی فلم ’لال سلام‘ کا ٹریلر جاری

فلم میں نوجوان اداکار وشنو وشال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سپر اسٹار رجنی کانت ایک مختصر لیکن مضبوط کردار کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

’لال سلام‘ میں رجنی کانت ’محی الدین بھائی‘ کا ایک مسلم کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم مذہبی رواداری کی کہانی پر مبنی ہے۔

ٹریلر میں نظر آتا ہے کہ وشنو وشال شراب کی لت میں مبتلا ہیں اور وہ کرکٹ کے ذریعے اپنے گاؤں کا نام اونچا کرنا چاہتے ہیں۔ فلم 9 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button