انٹر ٹینمنٹپاکستانتازہ ترینسیاست
عمران خان کی رہائی پر پاکستان جاکر اُنہیں مبارکباد دونگی

متحدہ عرب امارات میں راکھی ساونت کا نیا گانا ‘بےبی ڈرامہ کوئین’ لاؤنچ کیا گیا، راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کو بہت پسند کرتی ہیں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ میں بھارت کی پہلی خاتون ہوں جو عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہوں، میں دل سے چاہتی ہوں کہ عمران خان کی جیت ہو۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت دُکھ ہوتا ہے کہ عمران خان کو زبردستی قید کیا ہوا ہے، اگر عمران خان رہا ہوجائیں گے تو میں اُنہیں مبارکباد دینے کے لیے ضروری پاکستان جاؤں گی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان کے ووٹرز نے اُنہیں کامیابی دلوا دی تو میں دوبارہ عُمرہ کرنے جاؤں گی۔







