سٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ تھیٹرز کے فروغ کے خواہاں ہیں

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ تھیٹرز کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ اردو اور پنجابی کے بہترین تخلیقی فنکار تھیٹرز سے سامنے آئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیٹرز زبان و ثقافت اور اقدار کی ترویج اور فروغ کا پلیٹ فارم ہیں۔ اس کا تحفظ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر سے بیہودہ ڈائیلاگ اور اقدار باختہ گانے ورقص پر تھیٹر مالک اور مینیجر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ اجلاس میں تھیٹرز سے متعلق شکایات، تھیٹرز منیجمنٹ کی آراءاور سنسر ایس اوپیز کا جائزہ لیا گیا۔ تھیٹرز مینجمنٹ نے مڈراموں کو اقدار،ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر لاہور نے ناقص کارکردگی و نامکمل معلومات پر سینسر کلرک شہزاد احمد کو سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیٹرز کو دوبارہ فیملی تھیٹرز بنانے کیلئے تمام اقدامات سب کیلئے یکساں اٹھائے جائیں گے۔ تنبیہ کے باوجود ایس او پیز سے انحراف کی صورت میں تھیٹر کو سربمہر کردیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام تھیٹرز پر بلا تفریق یکساں پالیسی نافذ ہو گی۔ آپ کی تمام تجاویز کو ہمیشہ ویلکم کرونگا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور تھیٹرز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محفل تھیٹر، ناز تھیٹر، تماثیل، باری تھیٹر، الفلاح تھیٹر، شمع تھیٹرز کے مالکان، مینیجرز اور ڈائریکٹرز کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی آر عدنان رشید اور پنجاب آرٹ کونسل کے افسران نے شرکت کی۔

88 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button