ڈولفن سکواڈ قابل فخر یونٹ اور لاہور پولیس کا چہرہ ہےہمیں ٹیم ورک کے ذریعے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزصادق علی ڈوگر
لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورصادق علی ڈوگرنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ قابل فخر یونٹ اور لاہور پولیس کا چہرہ ہے۔سٹریٹ کریمینلز کو نکیل ڈالنے میں ڈولفن سکواڈ کا اہم ترین کردار ہے۔پُر امن محرم الحرام کیلئے موثر پٹرولنگ انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں ٹیم ورک کے ذریعے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ڈولفن سکواڈ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے استعداد کار میں اضافہ اور پروفیشنل ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے والٹن ہیڈ کوارٹرزمیں ڈولفن وپی آریو کے جوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔ والٹن ہیڈ کوارٹرزآمد کے موقع پر ایس پی ڈولفن زوہیب نصر اللہ رانجھا نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا۔ ڈولفن سکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سلامی دی۔صادق علی ڈوگر نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے ڈولفن جوان فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ شہریوں کی دادرسی کیلئے فرسٹ ریسپانڈر فورس کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن ہیڈ کواٹرز میں قائم کنٹرول روم،اوپس روم سمیت دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ایس پی ڈولفن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ صادق علی ڈوگرنے ڈولفن ایم ٹی میں بائیکس اور پی آر یو گاڑیوں کی انسپیکشن بھی کی۔انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ایس پی ڈولفن زوہیب نصر اللہ رانجھا نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سوینئر پیش کیا۔ صادق علی ڈوگر نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں پودا بھی لگایا۔
۔۔۔۔