
اتوارکی صبح کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب ٹینکرالٹنے کی وجہ سے خوردنی تیل سڑک پربہنا شروع ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور پلاسٹک کے ڈرم سمیت دیگر برتنوں میں سڑک پر بہنے والے تیل کو جمع کرنا شروع کردیا۔
علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹینکرکو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ویٹا چورنگی کے قریب چورنگی کراس کرتے ہوئے واٹرٹینکر اورآئل ٹینکرآپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر خوردنی تیل سڑک پر بہہ گیا۔







