انٹر ٹینمنٹپاکستانتازہ ترین
پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے تیسرا انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

یہ فلم کا تیسرا عالمی ایوارڈ ہے جو اس نے اپنے نام کیا ہے، فلم کے ہدایت کار رافع راشدی نے انسٹا گرام پر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ فلم کو تیسرا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے۔
میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔
’جامن کے درخت‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا فلم میں عدنان صدیقی کو شوبز انڈسٹری کے نامور شخص کریم کے منفی کردار میں دکھایا گیا ہے، ماہا طاہرانی اور فوزیہ امن بھی شامل ہیں۔







