
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چھ ججز کے الزامات پر مبنی خط کا نوٹس لیتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی جس کے لیے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ سات رکنی لارجر بینچ بدھ کو ساڑھے گیارہ بجے معاملے کی سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ازخود نوٹس لینے کیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کے سامنے زیر غور آیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ازخود نوٹس لینے کی منظوری دی۔







