انٹر ٹینمنٹسٹی

محکمہ بہبود آبادی کا معلوماتی شعور و آگاہی سے بھر پور سٹیج ڈرامہ ”ملتے ہیں وقفے کے باد” الحمراء آرٹس کونسل میں پیش

ڈرامہ کا موضوع صوبہ میں تیزی سے آبادی میں اضافہ اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل بارے آ گاہی کی فراہمی

ہونہار طلباء کی شاندارپرفارمنس پر حاضرین کا داد تحسین صوبے بھر میں تولیدی صحت اور خاندانی بہبود کے فروغ کے لیے محکمے کی جاری کوشیشیں لوگوں میں چھوٹے خاندان کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہیں

لاہور (خبر نگار)پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں فکر انگیز تھیٹر ڈرامہ ”ملتے ہیں وقفے کے باد” پیش کیا۔ڈرامہ کا موضوع صوبہ میں تیزی سے آبادی میں اضافہ اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل بارے آ گاہی فراہم کی گئی۔ڈرامہ کو باصلاحیت فنکاروں کی ایک دلکش لائیو میوزیکل پرفارمنس سے تھیٹر کے ایک ناقابل فراموش تجربے کا آغاز کیا۔ مرکزی اداکاری کا مظاہرہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ہونہار طلباء نے اپنی شاندار صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری لگن سے ڈرامہ کو حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ ڈرامہ کا اسکرپٹ آزاد تھیٹر نے تیار کیا تھا۔ جس سے ان کی بصیرت انگیزی نے عصر حاضر میں معاشرتی مسائل اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کی ایک زبردست تحقیق فراہم کی۔گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کے سی ای او ڈاکٹر سید عزیز الرب نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈاکٹر عزیزالرب نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور اس اہم کردار پر زور دیا جو تھیٹر خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے میں ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ڈرامہ کے کرداروں کی باخبر فیصلہ سازی اور صحت مند کمیونٹیز کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام سے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرلثمن رائے نے سماجی مقاصد کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کے لیے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں تولیدی صحت اور خاندانی بہبود کے فروغ کے لیے محکمے کی جاری کوشیشیں لوگوں میں چھوٹے خاندان کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہیں۔آخر میں ڈرامہ کے کرداروں میں بہترین پرفارمنس پر سر ٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button