سٹی

کمشنر لاہور کا اہم اقدام/ ای خدمت مراکز میں سہولت کا نیا ڈیسک قائم کر دیا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کا اہم اقدام/ ای خدمت مراکز میں سہولت کا نیا ڈیسک قائم کر دیا۔ کمشنرلاہور نے کا بلدیہ عظمی و ای خدمت مرکز کاآج اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ایم سی ایل ٹاون پلاننگ ونگ کا 5 سال کا سپیشل آڈٹ کرانیکا حکم دے کر ٹیم تشکیل دے دی۔ انہوں نے کہا نقشوں کی منظوری کیلئے تیزرفتار۔ڈیجیٹل سمارٹ سسٹم ترتیب دیا جائے۔کمشنر لاہور نے بلدیہ عظمی کے بیرون شہری خدمات فراہمی تفصیلات آویزاں نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔

ای خدمت مراکز پر شہریوں کیلئے فعال پوسٹ آفس ڈیسک قائم کر دیا۔لائسنز یا سرٹیفکیٹس وصول کرنے کیلئے دوبارہ آنے کی زحمت سے بچیں گے۔ ۔ڈیسک سے ان کے گھر سرٹیفیکٹ پہنچے گا۔

کمشنر لاہور نے ای خدمت مرکز کی انتظار گاہ میں موجود افراد سے خصوصی فیڈبیک لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لرننگ ڈرائیور سرٹیفکیٹ سیکشن میں ایک اور ٹریفک ورڈن تعینات کیا جائے۔یہاں پر باری کیلئے زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button