
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں "مستقبل کے لیڈرز کے ساتھ بزنس لیڈرز” پر خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
سیمینار میں وزیر بلدیات/ ممبر بورڈ آف گورنرز یوایم ٹی/آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد، بانی لمز / پیکجز گروپ سید بابر علی نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سہیل قریشی یو ایم ٹی کی سینئر لیڈرشپ، فیکلٹی اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی.
تقریب کے انعقاد کا مقصد نامور لیڈرز کے ساتھ مستقبل کے لیڈرز کا انٹریکشن تھا تا کہ وہ اپنے کامیاب اور روشن مستقبل کےلئے رہنمائی حاصل کر سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی لمز سید بابر علی نے بانی یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن مراد شہید کی تعلیمی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ابراہیم مراد کے یوتھ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ انکی تربیت کرنے اور یو ایم ٹی کو نان پروفٹ ادارے کے طور پر چلانے پر انکی سوچ اور نظریے کو بھی سراہا۔

انکا کہنا تھا کہ آج کے والدین صرف بچوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جبکہ انکی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹکٹ اور لکھا ہوا فارمولا نہیں ہے، آپکو محنت کر کے آگے بھڑنا ہوگا۔ فیل ہونے سے کبھی نا گھبرائیں بلکہ اس فیلئر کا سچائی کے ساتھ مقابلا کریں اور پیچھے مڑ کر دیکھنے کی بجائے بس آگے بھڑتے جائیں؛ سید بابر علی۔
وزیر بلدیات/ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے سید بابر علی کو یو ایم ٹی میں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ سید بابر جیسے لوگ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور انکا آج یو ایم میں آکر طلباء کی رہنمائی کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔
تقریب کے اختتام پر وزیر بلدیات/ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے سید بابر علی کو سوینئر بھی پیش کیا۔







