پاکستانتازہ ترینسٹیسیاستکاروبار

کراچی: دودھ فی لیٹر20 روپے مہنگا

کمشنر کراچی کا ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے مشاورتی اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا اور بالآخر دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ خوردہ سطح پر دودھ 220 روپے لیٹر فروخت ہوگا، فارم ریٹ 195، ہول سیل قیمت 205 اور خوردہ قیمت 220 روپے مقرر ہوگی اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیری فارمرز نے فارم ریٹ 250 روپے اور خوردہ قیمت 297 روپے لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز سے تحریری حلف نامے جمع کروالیے ہیں کہ سرکاری قیمت پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button