سٹی

کنٹونمنٹ بورڈ میں پولیتھین شاپر بیگ کا استعمال دھڑلے سے جاری

سپریم کورٹ کی جانب سے شاپر بیگ کے استعمال پر پابندی کا واضح فیصلہ موجود

کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے شاپر بیگ کے استعمال پر آنکھیں بند کرلیں ،حکام ایکشن لیں. شاپنگ بیگ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف وگندگی کا باعث ہے ، طبی ماہرین

لاھور(تخلیق صدیقی سے) سپریم کورٹ کے پولیتھین بیگ کے استعمال پر پابندی کےواضح فیصلوں کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں پولیتھین شاپر بیگ کا استعمال جاری ہے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سمیت دیگر حکام نے اس حوالے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ ناقص میٹریل سے تیار ہونے والے شاپر بیگ نہ صرف حفظان صحت کے حوالے سے مسائل پیدا کر رہے ہیں دوسری جانب سے یہ نہ ختم ہونے والے کباڑ کے طور پر بھی گندگی کا سبب بن رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام علاقوں چونگی امرسدھو ، غازی روڈ ، پنجاب سوسائٹی ، بھٹہ چوک ، بیدیاں روڈ ، والٹن آرے بازار سمیت دیگر میں اس وقت پولیتھین شاپنگ بیگ کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے یہ پولیتھین شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ بھی موجود ہے لیکن کنٹونمنٹ بورڈ انتطامیہ نے چمک کے عوض اس معاملہ سے آنکھیں بند رکھیں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام سمیت دیگر عملہ کی ذمہ داری تھی کہ فیصلہ کی روشنی میں فوری طور پر شاپنگ بیگ کا استعمال رکواتے لیکن انہوں اسکے استعمال پر پابندی کی بجائے ملی بھگت سے اس گھناونے کاروبار کو جاری رکھا جسکے باعث اشیائے خوردنی اس میں ڈالنے سے نہ صرف بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ یہی شاپنگ بیگ سیوریج سسٹم کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں جسکی بڑی وجہ ہے کہ
پولیتھین شاپر بیگ استعمال کےبعد ضائع نہیں ہوتے بلکہ سالہاسال تک اپنی ساخت برقرار رکھتے ہیں جس کی وجہ سے صفائی کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں طبی ماہرین کے مطابق بھی شاپر بیگ انتہائی مضر صحت ہے اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ کسی پولیتھین شاپر بیگ میں گرم سالن کے علاوہ دودھ ، دہی اور کھانے پینے کے دیگر اشیاء ڈالتے ہیں تو یہ انتہائ مضرصحت ہوجاتا ہے جوکہ کینسر جیسی موذی مرض سمیت دیگر کئی امراض کا باعث بنتے ہیں اس لئے اس پر پابندی انتہائی ضروری ہے ۔ کنٹومنٹ بورڈ کے رہائشیوں کا اس حوالے سے مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام اس حوالے سے نوٹس لیں اور کنٹومنٹ انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائے اور شاپر بیگ کے استعمال کو رکوائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button