سٹیکھیل

”لاہوریئے ہوجائیں تیار۔رمضان نائٹ سپورٹس ایونٹس ہیں تیار“

لاہور (خبر نگار ”لاہوریئے ہوجائیں تیار۔رمضان نائٹ سپورٹس ایونٹس ہیں تیار“ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان سپورٹس ایونٹس 2023 کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔ شیڈول کے مطابق 7تا 11اپریل نشتر کمپلیکس میں چھ رمضان نائٹ سپورٹس ایونٹس منعقد ہونگے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ میں لاہورکی تمام ٹیمیں جبکہ باقی سپورٹس ایونٹس میں ڈویژن بھر کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے انٹرنیشنل پاکستانی کھلاڑی تمام ایونٹس میں حوصلہ افزائی کیلئے شرکت کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 4اپریل 2023کو رمضان سپورٹس ایونٹس کیلئے سپانسرز کانفرنس ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رمضان المبارک نائٹ ایونٹس میں ہاکی، کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کبڈی کے کھیل شامل ہیں۔نگران مشیر وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مختلف کھیلوں کے فاتحین کو نقد انعامات دئیے جائینگے

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رمضان المبارک سپورٹس ایونٹس سپانسرز کے ذریعے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈیم، انڈور ہالز ،نشتر کمپلیکس میں ایونٹس ہونگے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، نگران صوبائی مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایل ڈی اے، پی ایچ اے افسران کی اہم بیٹھک ہوئی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button