پاکستانتازہ ترینکھیل

کنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی میں قائم کرکٹ سٹیڈیم

محسن نقوی نے سٹیڈیم کے مختلف سیکشنز اور انکلوژرز کا تفصیلی معائنہ کیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جدہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے ہمراہ کنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی میں قائم کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق دورے کے دوران محسن نقوی نے سٹیڈیم کے مختلف سیکشنز اور انکلوژرز کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ مجوزہ تبدیلیوں اور سہولیات کی بہتری سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں سٹیڈیم کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے جھیل سیف اللہ کشتی واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی بنا دی
’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ سٹیڈیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور جلد یہاں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے سعودی عرب میں کرکٹ کے شاندار سفر کا حصہ بننا باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button