جرم و سزاسٹی

ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد

آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر افسران نے ترقی پانے والے افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔

محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ آئی جی پنجابتمام افسران محکمہ سے ملنے والی اس عزت کو فرائض کی بہترین ادائیگی اور خدمت ِخلق کرکے عوام تک پہنچائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک محکمانہ پروموشنز کا سلسلہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے جو پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کی متقاضی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران محکمہ سے ملنے والی اس عزت کو فرائض کی بہترین ادائیگی اور خدمت ِخلق کرکے عوام تک پہنچائیں اور شہریوں کی مشکلات کے ازالے، انصاف اور سروس ڈلیوری کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کو جو بھی نئی پوسٹنگ ملے اسے بھرپور محنت، خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں اور اپنے فیلڈ تجربے کو احسن انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ماتحت سٹاف سے بہترین پرفارمنس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر افسران نے ترقی پانے والے افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کے عزیزواقارب نے بھی رینک لگانے کی تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب کی پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد، پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمٹ راجہ رفعت مختار،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button