جرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس نے جمعتہ الوداع، چاند رات اورنماز عید اجتماعات سمیت عیدچھٹیوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

جمعتہ الوداع اور یوم القدس ریلیوں پر21479، چاند رات کی سکیورٹی پر19ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے

حساس مذہبی مقامات کی سکیورٹی کیلئے روف ٹاپ ڈیوٹی پر سنائپرز جبکہ سادہ لباس میں پولیس کمانڈوز بھی تعینات ہونگے۔عید اجتماعات کے ساتھ ساتھ چھٹیوں میں تفریحی مقامات اور پارکوں کی سکیورٹی کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ عید الفطر پر صوبے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے حساس مساجد، امام بارگاہوں، کھلے اجتماعات پر ہونے والے عید اجتماعات اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے جائیں جبکہ شاہرات پر ٹریفک ہموار روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات، پبلک پارکس اور عوامی مراکز کی سکیورٹی پربطور خاص فوکس کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات اور یوم القدس ریلیو ں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور سیف سٹی اتھارٹی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمروں سے حساس ریلیو ں کی سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس مساجد، امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات کی سکیورٹی کیلئے سنائپرز کو روپ ٹاپ ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے جبکہ مرکزی عید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں پولیس کمانڈوز بھی فرائض کی ادائیگی کیلئے موجود ہوں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز عید سکیورٹی پلان کی خود نگرانی کریں اور حساس مذہبی و عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین کے نماز عید اجتماعات کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کی نفری کو تعینات کیا جائے اور عید سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکار جذبہ خدمت سے سرشار ہوکر اپنے فرائض ادا کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حساس مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات کے گرد و نواح پٹرولنگ فورسز کی پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے جبکہ صوبہ کے تمام اضلاع میں شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں عید سکیورٹی اجتماعات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ویڈیو لنک آرپی اوز، ڈی پی اوز کانفرنس کی صدارت کے دوران جاری کیں،دوران کانفرنس افسران نے جمعتہ الوداع، چاند رات اور نماز عید الفطر اجتماعات کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔کانفرنس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس شرکت کی۔
دوران بریفنگ آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات اور یوم القدس کی 117 ریلیوں کے سکیورٹی پر21479 افسران، اہلکار اور رضاکارفرائض سر انجام دیں گے۔ اسی طرح چاند رات پر مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے 19 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں سمیت رضاکار تعینات ہونگے جبکہ صوبہ بھر میں 23642 مساجد، امام بارگاہوں اور 823 کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی پر40ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضاکار تعینات ہونگے، سکیورٹی انتظامات کے دوران 150 واک تھرو گیٹس، 10895 میٹل ڈکٹیٹرز اور 3796 سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے افسرا ن کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ عید الفطر پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں پولیس افسران و اہلکار بھرپور جوش و جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ ا پنے فرائض ادا کریں تاکہ شہری بلاخوف و خطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال اور خوشیوں کا تحفظ پنجاب پولیس کا نصب العین ہے اور پولیس فورس اس فریضے کو بھرپور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے گی۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ راؤ عبدالکریم، ڈی آئی جی ایس پی یو طیب حفیظ چیمہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبدالغفار قیصرانی، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ایلیٹ صادق علی ڈوگر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button