لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری بنے گا اور ملک بھر کے لوگوں کو آکر ریلیف دے گا پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنا کر اپنے منشور روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہناے گی کیونکہ جب تک عام آدمی کو ریلیف نہیں دیا جاے گا تب تک اس ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آے گی ایک شخص نے تو تبدیلی کا نعرہ لگا کر اپنے لیے کرسی حاصل کی تھی مگر عوام کی حالت کو بدلنے کے لیے اس نے کچھ نہیں کیا اور اس شخص نے تبدیلی کے نام پر جس طرح سے معصوم بچوں کو بے وقوف بنایا تھا اب تو وہ بات بھی کھل کر سب کے سامنے آچکی ہے۔