پاکستانجرم و سزاسٹیسیاستصحت

صوبائی وزیرصحت اور آئی جی پنجاب کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطح کا اجلاس

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے ملازمان کی سکریننگ کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا

پولیس ملازمین کو صحت مندزندگی مہیاکرناپنجاب پولیس کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب پولیس کے زیرانتظام پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بہتری کے حوالہ سے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹرحافظ شاہد لطیف اور ڈاکٹرعاصم الطاف،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدملک،ڈی آئی جی ڈاکٹرانعام وحید،وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے آرپی اوراولپنڈی سیدخرم علی،آرپی او گجرانوالہ ڈاکٹرحیدراشرف،پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسرجہانگیر سرور،اقبال حسین ڈوگرودیگرافسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان اور ڈی آئی جی ڈاکٹرانعام وحیدنے اس حوالہ سے صوبائی وزیرصحت اور آئی جی پنجاب کوتفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے ملازمان کی سکریننگ کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے نگران وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے پولیس ویلفیئرہسپتال لاہور کو مئیوہسپتال،پولیس ویلفیئرہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور پولیس ویلفیئرہسپتال راولپنڈی کو راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کردیاگیاہے۔پنجاب پولیس کے زیرانتظام ویلفیئرہسپتالوں کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنے کا بنیادی مقصدپولیس ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب پولیس ویلفیئرہسپتالوں کو ایچ آرسمیت ہر قسم کی تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔اس حوالہ سے محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کے درمیان جلدایک معاہدہ بھی سائن کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ علاج ومعالجہ کے حوالہ سے محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کا آپس انتہائی اہم رشتہ قائم ہے۔پنجاب پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں موجودڈاکٹرزوعملہ کی ٹریننگ و کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں آئی سی یواور آؤٹ ڈورسروسزکو مکمل فعال بنایاجائے گا۔گرفتارملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ سمیت دیگرعلاج معالجہ کیلئے پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی استدکارمیں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیلئے بھی پنجاب پولیس اقدامات اٹھائی گی۔ سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کو سکیورٹی آڈٹ کے بعد مزیدبہتربنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں موجودپولیس چوکیوں کومزیدفعال بنایاجائے گا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔لاہورمیں پولیس ویلفیئر ہسپتال بنانے کاکریڈٹ ڈاکٹرحیدراشرف کوجاتاہے۔ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی سکریننگ کے انتظامات کروانے پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا
سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں ڈاکٹرودیگرعملہ کی کمی کوترجیحی بنیادوں پرپوراکیاجائے گا۔پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی ری ویمپنگ انتہائی اہم ہوچکی ہے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز نے کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے ہی پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی بہتری کیلئے روڈمیپ وضع کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button