پاکستانسٹیسیاست

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا منڈی بہاؤالدین کا دورہ، سید پور کے نواحی گاؤں سگھر پور آمد،چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی ہمراہ

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کو سلامی پیش کی، وزیراعلی محسن نقوی کا شہیدافسر اشرف مارتھ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

لاہور(خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور سید پور کے نواحی گاؤں سگھرپور میں شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کی قبرپر پھول رکھے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کو سلامی پیش کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر اشرف مارتھ نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہید اشرف مارتھ پولیس سروسز آف پاکستان کے پہلے پولیس افسر تھے جو دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ سے شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شہید اشرف مارتھ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اورہمیشہ زندہ رہیں گے۔شہید اشرف مارتھ کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button