سٹی

ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا شہر کی مین شاہراؤں، پارکوں،گول چکر اور علاقوں کا دورہ

لاہور (خبر نگار)ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے شہر کی مین شاہراؤں، پارکوں،گول چکر اور دیگرعلاقوں لبرٹی گول چکر، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، ظہور الہی روڈ، نیو کیمپس،کریم مارکیٹ چوک، مسلم ٹاؤن، مین بلیوورڈ، منی مارکیٹ، قریشی پارک، جیلانی پارک، شاد مان کا دورہ کیا۔ڈی جی پی ایچ اے نے مین شاہراؤں پر گرین بیلٹس، فلاور بیڈ، اربن فاریسٹ کی نگہداشت اورپارکوں میں ہارٹیکلچر مین ٹیننس، صفائی ستھرائی اور فلاور بیڈز کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے کی افسرا ن کو لبرٹی گلبر گ میں گرین بیلٹس کی ری ماڈلنگ کے کام کو جلد مکمل کرنے،مین شاہراؤں اور گرین بیلٹس پردلکش اور خوبصورت 6 سے 8 فٹ بڑے درختوں کی شجرکاری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے شہر لاہور کو حقیقی معنوں میں باغوں اور پھولوں کا شہر کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ مین شاہراؤں پر گرین بیلٹس کی ری ماڈلنگ پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ شاہراؤں پر خوبصورت درختوں اور پلانٹرز بھی لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پارکوں میں شہریوں کو صحتمنداور سیروتفریح کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button