پاکستانسٹیسیاست

ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا حل امن و اتحاد سے ممکن ہے

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے قومی معاشی حالات پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ملک میں معاشی عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ پوری قوم کو امن و اتحاد کا پیغام دیا جائے کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو چکے ہوں۔ قومی اتحاد کے حوالے سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ صف اول میں نظر آئے گی اور الحَمْدُ ِلله ماضی میں بھی ہم نے اتحاد و اتفاق کی دعوت پر پارٹی کے سربراہ تک پہنچائی ہے، لاہور میں پارٹی عہداداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں اکثریت سیاسی جماعتیں نفرت اور انتشار کی سیاست کر رہی ہیں اور ایسے وقت میں مرکزی مسلم لیگ سب کو اتحاد کی دعوت دیکر ایک پلیٹ فارم پر جمع کررہی ہے، 7 مئی کراچی سے عوامی اجتماعات کا شروع ہونے والا سلسلہ صوباٸی دارلحکومتوں کوئٹہ ،لاہور اور پشاور کے بعد اب اس کو اضلاع کے لیول پر شروع کرنے جارہے ہیں تاکہ پورے پاکستان میں ایک ایسی اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم ہو جس سے ملک قوم میں پیدا ہونے والی اضطراب کی کیفیت کو ختم کیا جاسکے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اور عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت حتی المقدور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button