دین و دنیاسٹیسیاست

وزیر بلدیات کا دورہ قصور، ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا

دیہات میں شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام شروع کیا جا رہا ہے

وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق محکمہ بلدیات کی استعداد کار میں بہتری لا رہے ہیں، ابراہیم مراد

لاہور( خبر نگار)
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے قصور کا دورہ کر کے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کے ساتھ بروقت مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ چاہتے ہیں عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے اور اس حوالے سے تمام سرکاری محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق محکمہ بلدیات کی استعداد کار میں بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت دیہات میں شہروں کی طرز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نگران وزیر بلدیات نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور صحتمند فراہم کرنے کیلئے بلدیاتی ادارے کردار ادا کریں گے۔ صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کی تمام خدمات کو بہت جلد ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔
بعدازاں صوبائی وزیر نے پنجابی کے شہرہ آفاق صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ ؒکے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دورہ قصور کے دوران ابراہیم مراد مصطفیٰ آباد میں قائم اخوت یونیورسٹی بھی گئے جہاں اخوت فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے صوبائی وزیر کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور تدریسی عمل پر بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button