اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلئے پُرعزم ہے، اور بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔امریکی سفیر نے تعاون کا یقین دلایا۔