سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 1992ء کے بعد قومی ٹیم رواں سال بھارت میں دوسری مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔
وسیم اکرم اس مشہور ٹیم کا حصہ تھےجس نے 1992 میں ایم سی جی میں پاکستان کو واحد ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے میں مدد کی تھی
پاکستان کی قیادت نمبر 1 کے ون ڈے بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں، جب کہ پاکستان کے پاس زبردست فاسٹ باؤلنگ اٹیک شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔
پاکستان رواں برس ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ جیت سکتا ہے ، ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو بھارت میں جن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا وہ بھی ان کی سابق ٹیم کے حق میں ہوں گے۔