پاکستاندین و دنیاسٹیسیاست

عید الاضحیٰ پر اپنی خوشیاں قربان کرکے مستحق افراد میں خوشیاں بانٹنے والے افرادہمارا قیمتی اثاثہ ہیں

الخدمت فاؤنڈیشن لاہورنے عید الاضحیٰ پر ہزاروں مستحق اور سفید پوش خاندانوں تک قربانی کاگوشت پہنچایا ہے۔

74 سے زائد اجتماعی قربان گاہوں اور 243 سے زائدکیمپوں میں شہریوں کی سہولت کیلئے اجتماعی قربانی اور کھالوں کو اکٹھا کرنا کا منظم انتظام کیا گیا۔ امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کی کھالوں کے مرکز کیمپ میں میڈیا سے گفتگو

لاہور (خبر نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کھالوں کے مرکز کیمپ میں میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ پر اپنی خوشیاں قربان کرکے مستحق افراد میں خوشیاں بانٹنے والے افرادہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن نے عید الاضحیٰ پر ہزاروں مستحق اور سفید پوش خاندانوں تک منظم اور باعزت طریقہ کار کے ذریعے قربانی کاگوشت پہنچایا ہے۔عید کے دنوں میں ہمارے کارکنان اور ورکرز دن رات محنت اور خدمت خلق کے جذبے کیساتھ سنت ابراہیمی کے فریضہ کو سرانجام دینے کیساتھ اہل لاہور کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ بغیر کسی مالی فائدے کے خدمت خلق کے جذبے سے اس کام کو سرانجام دینے پر تمام لاہور بھر کے ذمہ داران اور ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔جنہوں نے اپنی عید کی خوشیاں شہر کے غریب اور مستحق لوگوں کیلئے قربان کیں اور دن رات اجتماعی قربان گاہوں میں سخت گرمی اور حبس میں کام کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ پچھلے دس سالوں کی نسبت اس سال کھالوں میں ریکارڈ اضافہ زندہ دلان لاہور کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے جس پر میں اہل لاہور کے باسیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور نے شہر بھر میں 74 سے زائد اجتماعی قربان گاہوں اور 243 سے زائدکیمپوں میں شہریوں کی سہولت کیلئے اجتماعی قربانی کی سہولت مہیا کی جس میں ہزاروں خاندانوں نے سنت ابراہیمی کو ادا کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا۔امیر لاہور کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام اضلاع اوراین سیز کے ذمہ داران اور ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس کام کو بخوابی اور احسن طریقہ سے سرانجام دیا۔انہوں نے کہا کہ اہل لاہور کی دی ہوئی کھالوں کے پیسوں کی ایک ایک پائی امانت ودیانت اور آڈٹ کیساتھ اہل لاہو رکے یتیم بچوں کی کفالت، بیواؤں کی مدد اور مستحقین پر خرچ کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button