لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے گزشتہ ماہِ جون میں 373 سرچ آپریشنزجبکہ 32انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کئے گئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکے دوران45902 اشخاص کو چیک کیا گیا۔پولیس نے 52 اشخاص کو گرفتار کیا جبکہ 49 افرادکے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشنزمیں مختلف علاقوں میں 6820 اشخاص کو چیک کیا گیا۔پولیس نے 18مشکوک اشخاص کو گرفتارجبکہ 16افرادکے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح پولیس نے سرچ آپریشنز میں 40لٹر شراب،3پسٹل بمعہ گولیاں برآمدکیں جبکہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشنزکے دوران 1360گرام چرس اور 1عدد پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کی گئیں۔