
ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی کاہنہ کو شاباش دیتے ہوئے انکی ٹیم کو سی سی ون سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کوٹ لکھپت لاہورکے علاقے سے اغوا ہونے والی نومولود بچی کو بحفاظت بازیاب کرانے پر اے ایس پی کاہنہ ڈاکٹر سعد اور انکی ٹیم کوشاباش و تعریفی اسناد سے نوازاہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اے ایس پی کاہنہ ڈاکٹر سعد اور انکی ٹیم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی،اے ایس پی کاہنہ کو شاباش دیتے ہوئے انکی ٹیم کو سی سی ون سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔
مذکورہ ٹیم نے کوٹ لکھپت لاہور کے نجی کلینک سے اغواء ہونے والی نومولود بچی کو بازیاب کروایا تھا۔نومولود بچی کے اغوا میں ملوث ملزمہ آسیہ بی بی کو بھتیجے ذیشان سمیت فوری گرفتار کیا گیا، ڈاکٹر سعد اور انکی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ان تھک محنت سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ اہم ترین کیس کو ٹریس کرنے اور نومولود بچی کو والدین سے ملانے والی پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔







