پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کا ویڈیو لنک اجلاس

آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی شرح 700 فیصد کرنے کا ٹارگٹ دیا،

ڈاکٹر عثمان انور کا صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کی تعداد بڑھا کر 120 کرنے کا حکم۔

لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دینے کیلئے لاہور سمیت تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کی تعداد بڑھا کر 120 کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی شرح 700 فیصد کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پر ہر صورت مائل کرنے کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے،تمام وسائل بروئے کار لائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس مراکز، ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز، پی ایچ پی سنٹرز پر بھی ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولت دی جائے،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حادثات کی روک تھام کے لئے ہیلمٹ پہننیکی پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ حادثات کو ہر صورت روکیں، ڈرائیونگ سکولز میں سٹوڈنٹس کی تعداد بڑھائیں،ڈاکٹر عثمان انور نے اچھی کارکردگی پر راولپنڈی، فیصل آباد، چنیوٹ، بھکر،خانیوال خوشاب،لیہ،لودھراں، منڈی بہاو الدین، ننکانہ، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا،سیالکوٹ،وہاڑی کے ٹریفک افسران اور ان کی ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات کا اعلان کیا، آئی جی پنجاب نے بیشتر اضلاع کے ٹریفک افسران کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناپسندیدگی لیٹرز، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام پاکستانی شہریوں کو پیپر لیس اور فائل فری پولیسنگ کے تحت قومی شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں، آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران صوبے کے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو جاری کیں۔ سی ٹی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے چیف ٹریفک افسران، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے، آؤٹ ریچ پروگرامز، ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز کے حوالے سے ٹریفک افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا، دوران اجلاس ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز اور بوتھ، چالانگ، جرمانوں اور حادثات کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا،
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس افسران کے بھی چالان کئے جائیں، قانون شکنی پر مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راو کریم، ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ٹیلی عمران احمر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ – ون ڈاکٹر انعام وحید خان، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -2 ذیشان اصغر ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر اور ایس پی ایس پی یو ندا عمر چھٹہ سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button