پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے، ریسکیو اداروں، ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے جوان صوبہ بھر میں بارش سے متاثرہ شہریوں کی مدد، شاہرات پر ٹریفک کی روانی اور دیگر امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارش میں پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں نے خدمت خلق کے جذبے کے تحت اپنے فرائض ادا کئے اور امدادی سرگرمیوں کے دوران شاہرات پر پھنسے سینکڑوں شہروں کی مدد کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے، ریسکیو اداروں، ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہے، انہوں نے سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں جا کر ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار لاہور سمیت شدید اور مسلسل بارش سے متاثرہ شہروں میں سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کی مدد کر رہے ہیں، اسی طرح بارش کی وجہ سے مختلف حادثات کے نتیجے میں متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کرنے اور ہسپتال پہنچانے میں متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے،ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ مون سون سیزن میں مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور حادثات کی صورت میں فوری ریسپانڈ کریں۔