پاکستانتازہ ترین

مسلح افواج کی جانب سے “یوم تکبیر” پر قوم کو مبارکباد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یوم تکبیر (28 مئی) کی مناسبت سے جاری پیغام میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج نے “یوم تکبیر” کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ اہم موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس نے کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالا، اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور حکام قوم اور اس کی مسلح افواج کے شکر گزار اور تعریف کے مستحق ہیں۔

تاریخی دن پر مسلح افراج کی جانب سے مادروطن کے دفاع ہر حال میں یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ  کیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ کسی بھی قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button