سٹی

لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب-پینشن پیپرز اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

لاہور (خبرنگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ماہ جون میں ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں شاندار تقریب منعقد کی گئی ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر اور ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل نے شرکت کی۔لیسکو چیف شاہد حیدر نے ریٹائرڈ ملاز مین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں لیسکو آپ کا اپنا ادارہ ہے جس کی ترقی کے لئے آپ نے اپنے دن رات ایک کئے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کوکوئی پریشانی آئے تو آپ لیسکو انتظامیہ سے ڈائریکٹ رابطہ کر سکتے ہیں آپ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس ادارے سے آپ کا تعلق ختم ہوگیا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ ہمارے لئے اسی طرح عزت کے قابل ہیں اور آپ کا اور ہمارا رشتہ پہلے سے بھی ذیادہ مضبوط ہوگیا ہے ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل نے بتایا کہ ماہ جون کے دوران کل 37ملازمین ریٹائر ہوئے جنہیں آج پینشن کی دستاویزات دی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ لیسکو وہ واحد بجلی تقسیم کار کمپنی ہے جو اپنے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ان کے پنشن پیپرز اور واجبات کے چیکس ان کے حوالے کرتی ہے تاکہ انہیں بعد ازاں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر شاہد حیدر کی جانب سے ملازمین کو پنشن پیپرز/چیکس اور تحائف دئیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button