لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بارش کے بعد نکاسی آب کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ابھی تک سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں163 ایم ایم ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ قرطبہ چوک میں 159ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے اکثر علاقوں میں موسلادھار اور کچھ میں ہلکی بارش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا افسران اور ہلکار فیلڈ میں موجود ہیں۔ تمام اے سیز، ایم سی ایل اورایل ڈی اے افسران فوری طورپر فیلڈ وزٹ کریں۔ نکاسی آب کیلئے تمام انتظامی محکمے ملکر کام کریں۔ نشیبی علاقوں کو کلیئر کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سیز اپنے تحصیلوں میں نکاسی آب انتظامات کی نگرانی کرینگے۔ واسا اور ایم سی ایل ڈی واٹرنگ مشینری کے ہمراہ کام شروع کریں۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ڈسپوزل اسٹیشنز، جینسنگ سیٹس مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں۔ ہنگامی صورتحال میں واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فوری ریسپانس دیں گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام انڈرپاسز سے بارشی پانی کا نکاس فورا ہونا چاہئیے۔سی بی ڈی اور ایل ڈی اے ٹیمیں موجود رہیں۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب مشینری اور افرادی وسائل پلاننگ کیمطابق ہونے چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ زیادہ پانی جمع ہونے کی اطلاع واسا کنٹرول کو دیجائے۔فوری ردعمل دیا جائے۔