لاہور (خبر نگار) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ایل ای ڈی اور کیو ایل ای ڈی کے فلیگ شپ ماڈلز مارکیٹمیں فروخت کیلئے پیش کر دئیے ہیں۔اس تازہ ترین C سیریزکے لانچنگ ایونٹ میں میڈیا ہاؤسز، ٹیک کے شوقین افرادنے شرکت کی اور ٹیکنالوجی کو استعمال کیا۔
اس نئیC سیریز میں پریمیم4kٹیکنالوجی سے مزین C845ایل ای ڈی بھی شامل ہے جو صارفین کو بہترین پکچر کوالٹی فراہم کرتا ہے جبکہ ٹی سی ایلC745کیو ایل ای ڈی ٹی وی گیمنگ کے شوقین افراد کیلئے انتہائیفائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ شاندار فیچر سے بھرپور C645ایل ای ڈی ٹی وی تمام صارفین کوٹی سی ایل کی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
C845کے منی ایل ای ڈی ٹی وی لائن اپ میں سب سے نیا اضافہ ہے، جس میں مزید لامحدود کنٹراسٹ ڈائمینشنز، اعلی کارکردگی، اور وسیع برائٹ اینگل منی ایل ای ڈی ٹی وی فراہم کرتے ہیں تاکہ HDR 2000 nitsکیذریعیصارفین ہائی برائیٹنس سے مستفید ہو سکیں۔ 55” اور 65” ماڈلز اور AiPQ پروسیسر 3.0 کی حمایت یافتہ، C845 شاندار تصویری معیار فراہم کرتا ہے۔مزید ازاں اس میں Dolby Vision IQ اور Dolby Atmos کی بدولت بے مثال آواز کی کولٹی موجود ہے۔
گیمرز کی تفریح کیلئیٹی سی ایل نینے اپنا نیا C745 ماڈل متعارف کرایا جو 55” اور 65” انچز میں دستیاب ہے جس میں QLED کو فل اری لوکل ڈمنگ ٹیکنالوجی، 4KHDR اور انڈسٹری کی معروف ریفریش ریٹ 144Hz VRR ہموار، تیز اور رنگین HDR تصویر کے لیے 240Hz گیم ایکسلریٹر کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
شاندار لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کی جنرل منیجر سنی یانگ نے کہا کہ ”ہم ٹی سی ایل کے ایل ای ڈی اور کیو ایل ای ڈی ٹی وی کی نئی لائن اپ کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں۔ ٹی سی ایل ہمیشہ اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے”۔
ایونٹ کے بارے میں ٹی سی ایل پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”ٹی سی ایل ان شاندار ٹیلی ویژن ماڈلز کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروانے پر بہتپرجوش ہے اور ٹی سی ایل کا ماننا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس موجودہ دور میں ہر کوئی پریمیم تفریحی تجربات تک رسائی حاصل کرنے کا مستحق ہے اور ٹی سی ایل صارفین کی اس ضرورت کو پورا کر رہا ہے۔”
ٹی سی ایل ایک طویل عرصے سے کھیلوں کو فروغ دے رہاہے جو اس کی عالمی حکمت عملی کا ایک لازمی حصہہے کیونکہ اس کا مقصد دنیا بھر میں اپنے اثر و رسوخ کو مضبوط کرنا ہے۔اس کے علاوہ ٹی سی ایل نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز، پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ خطے میں اپنے کرکٹ پورٹ فولیو کو بڑھایا۔ عالمی سطح پر بھی ٹی سی ایل نے ہسپانوی اور اطالوی قومی ٹیموں سمیت دنیا کی کچھ معروف فٹ بال ٹیموں کے ساتھ شراکت داریاں قائم کی ہیں اور یہ امریکہ میں سب سے زیادہ مقبول کھیل کی لیگ این ایف ایل کا آفیشل پارٹنر ہے۔