عوام سے گزارش ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ڈی سی لاہور
لاہور (خبرنگار)قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ڈی سی لاہور کا انتہائی شاندار فیصلہ!!موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں ملے گا۔ڈی سی لاہور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔پٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائدکر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نا دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرول دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ رافعہ حیدرکا کہناتھا کہ ماہانہ سینکڑوں افراد شہر میں بغیر ہیلمٹ حادثات میں زخمی ہوتے ہیں۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کے باعث حادثات میں قیمتی جانیںضائع ہوتی ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے لیے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔