سمر کیمپ کا انعقاد این سی اے لاہور، اسلام آباد، گلگت اور راولپنڈی میں ہو گا۔
لاہور (خبرنگار)این سی اے میں سمر کیمپ کے داخلوں کا آغاز ہوگیا. سمر کیمپ کا انعقاد این سی اے لاہور، اسلام آباد، گلگت اور راولپنڈی میں ہو گا۔ سمرکیمپ میں شامل کورسز میں ڈرائنگ،واٹر کلرپینٹنگ، سکرپچر، اینیمیشن، فیشن السٹریشن، ڈیجیٹل فوٹوگرافی، آئل پینٹنگ، ماربل آرٹ، کیلی گرافی، سنگنگ، گرافکس ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور گروپ میوزک پرفارمینس شامل ہیں۔این سی اے لاہور، اسلام آباداور راولپنڈی میں داخلوں کی آخری تاریخ 13 جولائی جبکہ این سی اے گلگت کے لئے آخری تاریخ9 جولائی مقررکی گئی ہے۔ وائس چانسلر این سی اے پروفیسرڈاکٹر مرتضی جعفری کا کہنا ہے ہے کہ کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت نیشنل کالج آف آرٹس زیادہ سے زیادہ افراد کو ہنرمند بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ داخلہ فارم این سی اے لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی ، گلگت اور این سی اے کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
.