پاکستانسٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر خموشاں سندر روڈ ماڈل قبرستان رئے ونڈکا دورہ کیا۔

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر خموشاں سندر روڈ ماڈل قبرستان رئے ونڈکا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے شہر خموشاں میں صفائی، واش رومز، ٹف ٹائل اور کنکریٹ ورک پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہرخموشاں شہریوں کی اپنے پیاروں کی تدفین کی سہولت کیلئے ایک ماڈل قبرستان ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور نے شہرخموشاں میں گراسنگ اور ہارٹیکلچر ورک پر پی ایچ اے کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا کے ہمراہ شہرخموشاں دورے کے دوران ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی جی لاہور ذیشان رانجھا، اے سی رائیونڈ، شہر خموشاں اتھارٹی افسران، لوکل گورنمنٹ کے ایکسین ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے شہر خموشاں سندر روڈ کے افسران اور اہلکاروں کو 24/7 موجود رہنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہرخموشاں سندر روڈ 127کنال ایریا پر مشتمل ہے۔ 12600قبروں کی گنجائش ہوگی۔ کمشنر لاہور نے واش رومز، پارکنگ ایریا، تعمیر شدہ چھتوں، جنازگاہ اور لانز کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے وارننگ دی کہ شہرخموشاں میں تمام ایریاز بہترین معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔ غیر معیاری کام کا ذمہ دار کنٹریکٹر اور متعلقہ ایکسین ہوگا۔ کمشنر لاہور نے اے ڈی سی جی لاہور سے باقی شہر خموشاں کو چیک کرکے طے کردہ انڈیکیٹرز پر رپورٹ طلب کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button