پاکستانسٹی

لیسکو انگوری باغ سب ڈویژن، نامعلوم شخص دفتر کے تالوں میں ایلفی ڈال گیا،ملازمین کو مشکلات

سٹور سمیت سامان کی دیگرالماریوں کے تالے شامل، تالے توڑ کر نئے تالے لگوائے گئے،بار بار ایلفی ڈلنے کے واقعات نے سکیورٹی ،سیفٹی پر کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیئے

لیسکو انتظامیہ بھی ’’بھونڈی ‘‘حرکت سے لاعلم ،متعدد بار ایلفی ڈلنے پر ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا. میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں میں تو دفتر میں صبح موجود رہا ہوں،روزنامہ قوت کے رابطے پر ایس ڈی او انگوری باغ کا موقف

لاہور (امداد اللہ قریشی ) لیسکو کے زیر انتظام انگوری باغ سب ڈویژن میں نا معلوم شخص دفتر کے تمام تالوں میں ایلفی ڈال گیا جسکے باعث ملازمین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔متعدد بار ایلفی ڈلنے پر ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کے زیر انتظام سب ڈویژن میں بے خبری کا یہ عالم ہے کہ کوئی نامعلوم شخص دفتر کے تمام تالوں میں ایلفی ڈال کر غائب ہوگیا جس میں سٹور سمیت سامان کی دیگر الماریوں کے تالے شامل ہیں ذرائع کے مطابق قبل ازیں بھی دفتر کے تالوں میں کسی نامعلوم شخص نے ایلفی ڈال دی تھی جس پر ہزاروں روپے کے تالے توڑ کر نئے تالے لگوائے گئے تھے گزشتہ روز بھی یہ واقع دوبارہ پیش آیا ہے جس پر دوبارہ دفتر کے تالے توڑنا پڑے ہیں اور نئے تالے لگوانے پڑے ہیں ذرائع کے مطابق انگوری باغ سب ڈویژن کے دفتر مختلف کمروں کے تالوں میں بار بار ایلفی ڈلنے کے واقعات نے دفتر انتظامیہ کی بے خبری و سکیورٹی اور سیفٹی کے حوالے سے کئی سوالیہ نشان چھوڑے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں دفتری ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ک فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے جب ایس ڈی او انگوری باغ سب ڈویژن رشید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا میرے علم میں ایسی کوئ بات نہیں میں تو دفتر میں صبح موجود رہا ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button