پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی میں پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بو رڈ کے زیر اہتمام لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی و تحقیق کے مو ضو ع پر سٹیک ہولڈرز کے مشا ورتی اجلاس کا انعقاد

لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے آفس آف ریسرچ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن نے گذ شتہ روز پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بو رڈ کے باہمی اشتراک سے لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی و تحقیق بارے سٹیک ہو لڈرز کے مشا ورتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس کی مشتر کہ صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور چیف ایگزیکٹیو پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بو رڈ ڈاکٹر عا بد محمود نے کی اور اجلاس کے شر کا سے لا ئیو سٹاک سیکٹر کی بہتری اور تر جیحی تحقیقی ایریاز کی نشا ندہی سے متعلقہ ما ہرا نہ تجا ویزیں لیں ۔اجلاس میںپا کستان کے مختلف تعلیمی ادارو ں سے تحقیق کارو ں، پبلک و پرا ئیو یٹ ڈیری، میٹ اور لائیو سٹاک سیکٹرز سے سٹیک ہولڈرز ، یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران و پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے ظاہری طور پر اور ویڈیو لنک کے زریعے شر کت کی۔
اُس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی لا ئیو سٹا ک، ڈیری ، پولٹری، میٹ سیکٹرز کی تر قی اور پروفیشنلز کی عملی تر بیت کے لیئے پاکستان میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے نیز اجلاس میں شر کا کو خو ش آمدید کہا۔ ڈاکٹر عا بد نے کہا کہ ا جلا س کا مقصد سٹیک ہولڈر کو ایک پلیٹ فارم مہیاکر نا تھاجہا ں وہ لا ئیو سٹاک سیکٹر میں ہو نے وا لی نئی جد ت، در پیش مسا ئل، مستقبل میں درپیش چیلنجز کے حل اور تر جیحی تحقیقی اُ مور کو زیر بحث لائیں ۔
اجلاس میں شر کا نے بریڈ امپروومنٹ، دودھ کی سپلا ئی چین و ویلیو ایڈیشن، فارم مینجمنٹ، جدید پریکٹیس،صارف کی آ گا ہی، مو یشی پال حضرات کی
تر بیت، دودھ اور گوشت سے بنی مصنو عات کی مارکیٹنگ، بیما ریو ں سے بچا ئو کے لیئے میڈیسن اور ویکسین کی تیا ری، اونٹ کے دودھ کی ویلیو ایڈیشن ، پیکجنگ ٹیکنا لو جی اور فو ڈ سیفٹی سے متعلقہ لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی اور تر جیحی تحقیقی ایریاز کی نشا ندہی کے لیئے ماہرا نہ تجا ویزیں/ رائے دیں نیز شر کا نے شرمپ ایکوا کلچر کے فر و غ، مچھلی کے فضلہ سے قیمتی مصنو عات (فرٹیلا ئزیشن، جیلیٹن) کی تیا ری اور ما ہی پروری کلچر کے ساتھ چاولوں کی کاشت کے فرو غ سے متعلقہ تحقیقی اُ مور پر کام کر نے کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button