الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت 82 کروڑ مالیت کا گوشت غریب اور مستحق افراد کو تقسیم کیا گیا
الخدمت فاﺅنڈیشن 62 ہزار رضاکاروں کے ساتھ ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے
الخدمت فاﺅنڈیشن پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی کی عبدالعزیز عابد، رانا عثمان ودود، محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور (خبر نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی نے عبدالعزیز عابد، رانا عثمان ودود، محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی فی سبیل اللہ کا فریضہ سر انجام دیا اس کے تحت 82کروڑ روپے کی مالیت سے 4979گائے،2427بکرے کا گوشت 18لاکھ سے زائد غرباءتک پہنچایا گیا۔اجتماعی قربانی کے تحت پنجاب وسطی میں 15ہزار سے زائد گائے قربان کی گئیں جن کی مالیت 2ارب روپے زائد ہے۔ قربانی کا یہ سلسلہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ52گائے اور407بکروں کا گوشت کشمیر، فلسطین، روہنگیا اور شام کے مستحقین افراد تک پارٹنر اداروں کے تعاون سے پہنچانے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ الخدمت فاونڈیشن نے ہر موقع پر پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ الخدمت فاونڈیشن پنجاب وسطی نے بھی فی سبیل اللہ 12کروڑ 17لاکھ روپے سے 821گائے اور 278بکروں کی قربانی کی۔الخدمت قربانی پروجیکٹ کے تحت پاکستان کے طول و عرض میں خصوصی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر گوشت تقسیم کیا گیا۔یہ کامیاب قربانی پروجیکٹ صاحب ثروت افراد کے تعاون سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔اس سے قبل الخدمت فاونڈیشن پنجاب وسطی نے رمضان المبارک میں 16591فوڈ پیکج تقسیم کئے جن کی مالیت 12کروڑ 54لاکھ سے زائد ہے۔ الخدمت فاویڈیشن نے صحت کے شعبہ میں بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔ 45ہسپتالوں 305ایمبولینسز کا ایک وسیع نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ پاکستان بھر میں ناگہانی آ فات، بدامنی، صحت کی ناقص سہولیات، حادثات اور دہشت گردی کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں لاکھوں بچے بھی یتیم ہو ئے ہیں۔الخدمت فاونڈیشن یتیموں کی کفالت پروگرام کے تحت 21آغوش ہوم اور ملک بھر میں 13 ہزار 694 یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کر رہی ہے، ان یتیم بچوں کو الخدمت کی جانب سے 4 ہزار روپے ماہانہ ادا کرتی ہے۔ ایک یتیم بچے پر سالانہ 42 ہزار روپے خرچ آتا ہے، اس ماہانہ خرچ کے علاوہ یتیم بچوں کی صحت و تعلیم کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں، انہیں تعلیم دینے کیلئے وردی، کتابیں، کاپیاں اور بستے فراہم کئے جاتے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان اس وقت سات شعبہ جات میں کام کر رہی ہے۔ ان شعبہ جات میں تعلیم، صحت، کفالت یتامٰی، صاف پانی، مواخات، سماجی خدمات اور آفات سے بچاو کے شعبہ جات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی غیر حکومتی فلاحی تنظیم ہے۔ الخدمت فاونڈیشن اس وقت پاکستان کے 150اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔سیلاب ہو یا زلزلہ الخدمت فاونڈیشن نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔یہ ہمارا المیہ ہے کہ حکومت اپنا کام بھی ٹھیک طرح سے نہیں کر پا رہی۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اگر حکومتوں نے محاذ آرائی، لوٹ مار اور کرپشن کے سوا حقیقی معنوں میں کام کیا ہوتا تو آج کوئی شخص پریشان نہ ہوتا، ملک میں کوئی بھوکا نہ سوتا اور لوگوں کی زندگیوں میں آسودگی ہوتی۔ پاکستان ایک فلاحی ریاست ہے مگر کرپٹ حکمرانوں نے اس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ فلاحی ادارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی مشکل آن پڑے یا حکومت عوامی فلاح و بہبود کے معاملات کو نظرانداز کرے تو یہ ادارے معاشرے میں بسنے والے لوگوں کا سہارا بنتے ہیں۔ خدمت خلق کے ا سی جذبہ سے سرشار جماعت اسلامی کی الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں کام کر رہی ہے۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کا واحد فلاحی ادارہ ہے جو ہر شعبہ میں 62ہزار سے زائد رضا کاروں کے ساتھ شب و روز انسانیت کی خدمت میں