قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سمیت مذہبی منافرت پھیلانے والے واقعات پر انسانی حقوق کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے قرآن پاک کی دانستہ بے
انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس کی مذمت کرنا چاہیے، ہمیں نفرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنا چاہیے۔ تین ماہ قبل اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا بین الاقوامی دن منایا گیا
بلاول بھٹو نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کو مسلمانوں کے عقیدے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روک تھام اور احتساب کے لیے اس کونسل کے سامنے پیش کیے گئے مسودے کے متن میں مطالبہ معقول اور ضروری تھا۔
دنیا میں ایک بھی مسلم ملک ایسا نہیں ہے جو دوسرے مذاہب کے مقدسات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہو۔