سٹی
بجلی بند رہے گی
لاہور (خبر نگار)
برقی لائنوں کی دیکھ بھال اورمرمت کے سلسلے میں مورخہ13جولائی کورات11:30 سے14جولائی کو صبح3بجے تک اور 14جولائی کورات11:30 سے15جولائی کو صبح3بجے تک یو ای ٹی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ مورخہ13جولائی تا مورخہ 30جولائی تک روزانہ کی بنیاد پر صبح8سے شام5بجے تک واربرٹن،ننکانہ،موہلن،ولگن سہیل گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی وقفے وقفے سے معطل رہے گی۔