انٹر ٹینمنٹسٹی

میں نے ہوش سنبھالتے ہی گائیکی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا، میوزک انڈسٹری کو نئی جہتوں سے روشناس کر ایا، گلوکار عمار بیگ

سوشل میڈیا کا درست استعمال ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا رہا ہے، گلوکار عماربیگ

بین الاقوامی شہرت کے حامل ، میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ اور اپنے والد وارث بیگ سے بہت کچھ سیکھا ، گلوکار عمار بیگ

لاہور(خبرنگار)میوزک انڈسٹری میں اپنی سریلی آواز اور دل کش انداز کے سبب تیزی سے ابھرتے ہوئے گلوکار عمار بیگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے سامعین کی دلچسپی اور ان کی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے منفرد صوتی آواز ، آلات اور ٹریک پر مبنی اپنی البم ریلیز کرنے کی تیاریاںکر رہے ہیں۔ ملکی و بین والاقوامی شہرت کے حامل پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے کی حیثیت سے عمار بیگ کو گانے کا شوق ورثہ میں ملا ہے۔ عمار بیگ کا کہنا تھا کہ انہیں گانے کا شوق تین برس کی عمر سے تھا جبکہ بارہ سال کی عمر میں وہ بالی وڈ کے مشہور فلمی ستاروں جن میں ہریتک روشن، ششمیتاسین، سلمان خان، سکھوندرسنگھ کے سامنے بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔ عمار بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہوش سنبھالتے ہی گائیکی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میوزک انڈسٹری کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف زبانوں بشمول انگلش، ہسپانوی ، اردواور پنجابی زبان میں گانے ریکارڈ کراچکے ہیں جبکہ یوکے کے مشہور سنگر ناٹی بوائز(Naughty Boys) کے ساتھ مل کر نئے میوزک ٹریکس اور دھنیں ترتیب دے رہاہوں۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمار بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ میوزک لوورز ہیں اور میوزک انڈسٹری میں منفرد صوتی آلات اور دھنوں کو خوب پسند کرتے ہیں ۔ اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے سامعین کی پسند کو مدنظر رکھ کر میوزک ترتیب دوں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے محنت لازم و ملزوم ہے اور میرے والد نے بھی مجھے باقاعدگی سے ریاض کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ گانا میرا جنون ہے اور اپنے اس جنون کی تکمیل کیلئے میں نے ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کی ہے۔ میری بہت سی میوزک ویڈیوز اور گانے جلد ریلیز ہو رہے ہیں جو یقینا سامعین کو پسند آئیں گے۔عمار بیگ نے سوشل میڈیا کے کردار کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا درست استعمال ہماری زندگیوں میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لے کر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نہ صرف مجھے میرے مداحوں کے مزید نزدیک کر رہا ہے بلکہ ان کی پسند اور ناپسند ، میوزک انڈسٹری میں جدید رجحانات کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button