
آئندہ چند ہفتوں میں لاہور سمیت تمام اضلاع اور رینجز میں 07 ہزار مزید پروموشنز ہونگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبرنگار ، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ پروموشنز کے نئے سلسلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے81 پولیس افسران اور اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں لاہور سمیت تمام اضلاع اور رینجز میں 07 ہزار مزید پروموشنز ہونگی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 81 اہلکاروں کو ترقی دی گئی۔ 46 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر رینک پر ترقی دی گئی جبکہ 35 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پروموٹ ہونے والوں میں گوجرانوالہ ریجن کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت و فرض شناسی سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور خدمت کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ محکمہ کی جانب سے ملنے والی اس عزت افزائی کو فرائض کی بہترین ادائیگی کی صورت عوام تک پہنچائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر ریجنز و اضلاع میں بھی جلد مزید پروموشنز کر دی جائیں گی۔







