آئی جی پنجاب کا فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
لاہور (خبرنگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیشن کورٹ لاہور میں مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 02 افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔