پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چھٹی کے روز شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سرگرم

ملتان کے شہری محبوب اکرم کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر ملتان کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

آئی جی پنجاب نے دیگر اضلاع سے موصول درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے۔

لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چھٹی کے روز شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سرگرم رہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کا 1787 کمپلینٹ سنٹر کا دورہ، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے موصول شکایات سن کر ازالے بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے ملتان کے شہری محبوب اکرم اور اوکاڑہ کے سید علی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کی۔ملتان کے شہری محبوب اکرم کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر ملتان کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ اوکاڑہ میں شہری سید علی کا ڈکیتی میں لوٹا گیا مال برآمد کرنے کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ کو ذاتی نگرانی میں اقدامات کا حکم دیا۔ حافظ آباد کے شہری فہد محمود کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او حافظ آباد کو قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے دیگر اضلاع سے موصول درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے 1787 کمپلینٹ سنٹر کو ہفتے کے ساتوں روز فعال کیا جا چکا ہے جبکہ شہریوں کے مسائل کے ازالے کا عمل چیک کرنے کیلئے خود بھی اچانک دورے کر رہا ہوں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس یا مجرمان سے متعلقہ کوئی بھی شکایت یا اطلاع شہری 1787 کمپلینٹ سنٹر کے ذریعے براہ راست مجھ تک پہنچا سکتے ہیں، 1787 پر موصول تمام شکایات پر فوری ایکشن کے ساتھ موثر فالو اپ اور جلد از جلد ازالے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button