پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت / پروموشنز کے اگلے مرحلے میں مزید 130 اہلکاروں کو ترقی مل گئی

میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق 130 اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقی دی گئی۔

آئی جی پنجاب کے ہدایت پر صوبہ بھر میں 07 ہزار پروموشنز میرٹ کے مطابق تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ پروموشنزکا سلسلہ جاری ہے اور انہی پروموشنز کے اگلے مرحلے میں مزید 130 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروموشن بورڈ کا اجلاس آر پی او آفس فیصل آباد میں منعقدہوا جس میں قواعد و ضوابط کے مطابق 130 اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والوں میں 25 اے ایس آئیز اور 105 ہیڈ کانسٹیبلزشامل تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کے ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 07 ہزار پروموشنز میرٹ کے مطابق تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں پروموشنز مکمل کر لی گئیں اور آئندہ چند روز میں باقی اضلاع میں بھی میرٹ کے مطابق ترقی کے اہل افسران و اہلکاروں کو انکا حق دے دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے، نئے عہدوں کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی سے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ترقیوں کا عمل مکمل کرکے رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button