لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم نشتر کمپلیکس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن ورک کا جائزہ لیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی گئی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی نئی ٹرف کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان کانیشنل ہاکی اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا ہاکی سٹیڈیم ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان کا ہاکی کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کاوشیں ہورہی ہیں۔ کھیل کے بہترین میدان اور کھلاڑیوں کیلئے بہترین مواقع کی فراہمی سے کھیل فروغ پاتے ہیں۔ کمشنر لاہور کو ہاکی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف، ڈائریکٹر سپورٹس سید عمیر اور سپورٹس افسران بھی موجود تھے۔
Related Articles
Check Also
Close