پاکستانجرم و سزاسٹی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے محرم الحرام کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات

سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

شہر بھر میں مجالس اور جلوسوں کی مکمل کوریج کیلئے 650 سے زائد کیمرے 24 گھنٹے فعال ہیں، ایم ڈی سیف سٹیز محمد کامران خان

لاہور (خبر نگار )
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےمحرم الحرام کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہر بھر کی مانیٹرنگ کے ساتھ یکم محرم الحرام سے مجالس،امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کے عمل کو مانیٹر کرے گی۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان کے مطابق 650 سے زائد کیمروں سے شہر بھر کی مجالس اور جلوسوں کی 24 گھنٹے کوریج ہو گی۔ تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کوور کیا گیا ہے۔سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے مزید بتایا کہ جلوس کے راستوں پر سیف سٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی سیف سٹی سینٹر میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔شہری اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button